1 نومبر، 2025، 3:13 PM

امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی مبینہ پیشکش، تہران کی تردید

امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی مبینہ پیشکش، تہران کی تردید

تہران نے میڈیا میں امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں خبروں کی تردید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے واضح کیا ہے کہ اسے امریکہ کی طرف سے جوہری مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ واشنگٹن نے عمان کے ذریعے تہران کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہر نیوز کے نمائندے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ رپورٹ درست نہیں ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہوا ہے۔

اس سے قبل عراقی میڈیا ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کو عمان کے ذریعے واشنگٹن کی طرف سے ایک پیغام ملا ہے۔ پیغام گزشتہ جون سے معطل جوہری مذاکرات کی ممکنہ بحالی سے متعلق ہے اور اس میں امریکہ نے تہران کے ساتھ نئے مذاکرات شروع کرنے اور ایک نیا معاہدہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

News ID 1936243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha